جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے) نے حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل پشاور نے کارروائیاں کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی، کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کا بتانا ہے کہ ملزم شاہ حسین اور محمد توفیق بغیر لائسنس منی چینجر کا کاروبار کر رہے تھے، ملزمان کو سوات کے علاقے کبل سے گرفتار کیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے نے مزید بتایا کہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک اور  ملزم طارق الدین کو گرفتار  کیا، چھاپے کے دوران ملزم سے 56 لاکھ روپے برآمد ہوئے۔

ترجمان کا بتانا ہے کہ ملزم محمد توفیق سے 30 لاکھ 83 ہزار  روپے اور 31 ہزار 450 سعودی ریال برآمد ہوئے، ملزم سے 4 ہزار 55 یو اے ای درہم اور 140 کویتی دینار بھی برآمد ہوا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزم طارق الدین سے 84 لاکھ روپے اور متعدد رسیدیں بھی برآمد ہوئی ساتھ ہی ملزم کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں