ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

لاہور میں ایف آئی اے کی کارروائی، سوشل میڈیا پر خاتون کو بلیک میل کرنے والا گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب کے دارالحکومت میں ایف آئی اے نے اہم کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر خاتون کو بلیک میل کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں سوشل میڈیا پر خاتون کو بلیک میل کرنے والے ملزم ’ثاقب علی‘ کو ایف آئی اے نے اہم کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم ثاقب علی کے خلاف خاتون کو سوشل میڈیا پر بلیک میل کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا، مزید قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔

ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ملزم ثاقب علی سے قابل اعتراض مواد بھی برآمد کر لیا گیا ہے، علاوہ ازیں گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔


سوشل میڈیا پر فیک آئی ڈیز بناکر لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والا نوجوان گرفتار


خیال رہے کہ رواں سال اپریل میں سی آئی اے پولیس نے سوشل میڈیا پر فیک آئی ڈیز بناکر لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والے نوجوان کو گوجرانوالہ سے گرفتار کیا تھا، ملزم لڑکی بن کر کالج کی لڑکیوں سے دوستی کرنے کے بعد ان کی تصویریں لیکر ان کو بلیک میل کرتا تھا۔

پولیس نے گرفتار ملزم سے متعلق کہا تھا کہ وہ لڑکیوں کے گھر والوں کو بھی بلیک میل کرکے ان سے بھتہ بھی وصول کرتا تھا۔ ملزم مدثر ابراہیم کے قبضہ سے نقدی اور موبائل فون برآمد کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ فروری میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے لڑکی کو قابل اعتراض تصاویر کے ذریعے بلیک میل کرنے والے مبینہ نوجوان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا تھا۔

اہم ترین

احمر کھوکھر
احمر کھوکھر
احمر کھوکھر بطور کرائم نیوز اے آروائی نیوز لاہور سے وابستہ ہیں

مزید خبریں