ایف آئی اے انٹرپول نے قتل کرکے بیرون ملک فرار ہونے والے اشتہاری ملزم کو عمان سے گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے انٹرپول نے کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک فرار ہونے والے اشتہاری ملزم کو عمان سے گرفتار کرلیا، ملزم کو عمان سے گرفتار کر کے کراچی ائیرپورٹ منتقل کردیا گیا۔
ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم کاظم علی پنجاب پولیس کو مطلوب تھا، ملزم کے خلاف تھانہ صدر سیالکوٹ میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔
ایف آئی اے ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزم کو ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا۔