جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

دھوکہ دہی کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم آذربائیجان سے گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے کارروائی کرتے ہوئے دھوکہ دہی کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم آذربائیجان سے گرفتار کرلیا۔

  ایف آئی اے کے مطابق ملزم ذیشان عباس کو اذربائیجان سے گرفتار کر کے لاہور ائیرپورٹ منتقل کر دیا گیا ملزم گزشتہ سال سے گجرانوالہ پولیس کو مطلوب تھا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف سال 2023 میں مقدمہ درج ہوا تھا، ملزم کے خلاف دھوکہ دہی اور فراڈ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔

- Advertisement -

ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا، ملزم کو بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن لاہور نے پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں