اتوار, مارچ 9, 2025
اشتہار

انسانی اسمگلنگ میں ملوث بدنام زمانہ چنیوٹی گینگ کا سرغنہ گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

گوجرانوالہ: انسانی اسمگلنگ میں ملوث بدنام زمانہ چنیوٹی گینگ کے سرغنہ غلام مصطفیٰ  کو گرفتار کرلیا گیا، اس سے قبل بھی 9 کارندے گرفتار کئے جاچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 24 شہریوں سے 4 کروڑ روپے کے ویزا فراڈ  کے معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل فیصل آباد نے گوجرانوالہ میں کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث بدنام زمانہ چنیوٹی گینگ کے سرغنہ غلام مصطفیٰ کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم شہریوں کو یورپ بھجوانے کیلئے کروڑوں روپے ہتھیانے میں ملوث ہے، 11 رکنی چنیوٹی گینگ کے اب تک 9 کارندے گرفتار ہو چکے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ چنیوٹی گینگ کے 2 کارندے بیرون ملک سے گینگ کو آپریٹ کررہے ہیں، 2 ملزمان کی گرفتاری کے لئے انٹرپول سے رابطے کئے جا رہے ہیں، ملزمان نے 34 شہریوں کو یورپ بھجوانے کے نام پر4 کروڑ سے زائد رقم وصول کی۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزمان بھاری رقم وصول کر کے شہریوں کو جعلی دستاویزات فراہم کرتے تھے، ملزمان متعدد شہریوں سے رقوم وصول کر کے روپوش ہو گئے تھے، چنیوٹی گینگ کے متعدد متاثرین کے بیانات ریکارڈ کئے جا چکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں