بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

ایف آئی اے نے عظمیٰ بخاری کیس کا اہم کردار گرفتار کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: ایف آئی اے سائبر کرائم زون نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کیس کے اہم کردار کو گرفتار کرلیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ملزم علی حسن طور سیالکوٹ ایئرپورٹ سے فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا، امیگریشن حکام نے ایئرپورٹ پر ہی ملزم کو گرفتار کرلیا اور فوری طور پر ایف آئی اے کے سائبر کرائمز سرکل کو اطلاع دی۔

ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم کا نام پہلے ہی ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل تھا، سائبر کرائمز سرکل ٹیم لاہور سے سیالکوٹ روانہ کر دی گئی۔

عظمیٰ بخاری کی ایڈیٹڈ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کیخلاف درخواست دائر

وفاقی تحقیقاتی ادارے کے حکام نے مزید بتایا کہ علی حسن طور صوبائی وزیراطلاعات کے خلاف فیک وڈیو بنانے میں ملوث ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں