اتوار, جنوری 26, 2025
اشتہار

یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر سمیت 2 ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

گوجرانوالہ: ایف آئی اے نے یونان میں کشتی کے سانحہ میں ملوث مزید دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے یونان کی کشتی سانحے میں ملوث انسانی اسمگلر سمیت مزید 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت زین علی اور آصف شاہ کے نام سے ہوئی ہے جنہیں حافظ آباد اور گجرات کے مختلف مقامات سے گرفتار کیا گیا۔

- Advertisement -

حکام نے بتایا کہ زین علی نے جلال پور جٹاں کے رہائشی احسن سے یورپ بھیجنے کا وعدہ کر کے 45 لاکھ روپے لیے تھے، افسوسناک بات یہ ہے کہ احسن علی کی یونان کشتی حادثے میں موت واقع ہوگئی تھی۔

دوسرے ملزم آصف شاہ نے مبینہ طور پر بیرون ملک ملازمت کا وعدہ کرکے ایک شہری کو دھوکہ دیا اور اس سے 8 لاکھ روپے لیے تھے۔

اس سے قبل یونان میں حالیہ کشتی کے سانحے کی تحقیقات کرنے والی تحقیقاتی کمیٹی نے ایف آئی اے کے 31 اہلکاروں کے ملوث ہونے کا انکشاف کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں