ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

خاتون رکن اسمبلی کی کردار کشی کرنے والا شخص‌ ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی ثانیہ کی ویڈیو شیئر کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے پنجاب کے شہر ٹیکسلا میں کارروائی کر کے ایم پی اے کی جعلی ویڈیو کو شیئر کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا۔

ترجمان سائبر کرائم ونگ کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تفتیش کے دوران ملزم نے ویڈیو اور تصویر کو ایڈیٹ کر کے غلط رنگ دے کر انٹرنیٹ پر شیئر کرنے کا اعتراف بھی کیا۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ 26 اکتوبر کو پی ایم ایل این کی رکن اسمبلی ثانیہ عاشق نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں درخواست دائر کی ، جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ اُن کی ویڈیو کو ٹک ٹاک اور سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارمز پر غلط رنگ دے کر شیئر کیا جارہا ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ اس ویڈیو کے ذریعے مجھے ہراساں کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ نامعلوم افراد میری مستقل کردار کشی بھی کررہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں