منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

وفاقی وزارت داخلہ کی جعلی ویب سائٹ بنانے میں ملوث ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ایف آئی اے نے وفاقی وزارت داخلہ کی جعلی ویب سائٹ بنانے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے وفاقی وزارت داخلہ کی جعلی ویب سائٹ بنانے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے محمد عاکف ندیم کو فیصل آباد سے گرفتار کر لیا، ملزم وفاقی وزارت داخلہ کی جعلی ویب سائٹ
(ministryofinterior.pk)بنانے میں ملوث تھا۔

- Advertisement -

ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم جعلی ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے عام شہریوں کو کالے شیشوں کے جعلی پرمٹ جاری کرنے میں ملوث تھا۔

حکام کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ، مقدمے کی تفتیش جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں