تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

معروف اداکارہ کو سائبر کرائم ونگ نے گرفتار کرلیا

اہور: اداکارہ اور ماڈل افرا خان کو سائبر کرائم ونگ نے گرفتار کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ و ماڈل افرا خان نے معروف تاجر کے ساتھ ویڈیو بنا کر انہیں بلیک میل کیا تھا، ماڈل نے تاجر سے ایک کروڑ روپے بھتہ بھی طلب کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق افرا خان کی جانب سے بزنس مین سے 5 لاکھ روپے بینک میں ٹرانسفر بھی کرائے گئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ماڈل کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔

واضح رہے کہ دو سال قبل وفاقی تحقیقاتی ادارے ’ایف آئی اے‘ نے معروف اداکارہ و ماڈل صوفیا مرزا کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی تفتیش شروع کی تھی۔

سوشل میڈیا پر خبریں سامنے آنے کے بعد اداکارہ نے ٹوئٹر پر اپنی دو ویڈیوز میں دعویٰ کیا تھا کہ ان کے خلاف کسی طرح کی کوئی بھی تفتیش نہیں کی جا رہی بلکہ ان کے خلاف جھوٹی اور پروپیگنڈا کے تحت خبریں چلائی جا رہی ہیں۔

خیال رہے کہ صوفیا مرزا سے قبل ماڈل ایان علی پر بھی منی لانڈرنگ کا مقدمہ چلایا گیا تھا اور اس مقدمے نے ملکی سیاست میں ہلچل بھی مچادی تھی۔

 

Comments

- Advertisement -