کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) اینٹی کرپشن نے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزم محمد ہارون کو عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے قریب سے گرفتار کیا گیا، ملزم حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ چھاپے کے دوران ملزم کے قبضے سے 4000 امریکی ڈالر برآمد ہوا، ملزم کے موبائل فون سے حوالہ ہنڈی سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد ہوا ہے۔
ایف آئی اے کے مطابق ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کا تعلق گجرات سے ہے، ملزم گجرات سےکرنسی فروخت کرنے آیا تھا۔
ایف آئی اے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ملزم بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہے، جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا۔