کراچی: شہرقائد کےعلاقے صدرمیں ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے معروف برانڈ کی جعلی گھڑیاں فروخت کرنے والے دو ملزمان کو گرفتارکرکے ہزاروں کی تعداد میں جعلی گھڑیاں برآمد کرلیں۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق جاپانی کی مشہورواچ کمپنی نے درخواست دی تھی جس پرایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کی ٹیم صدر کی مارکیٹ میں چھاپا مارا۔
صدرکے علاقے عبداللہ ہارون روڈ پرایک دوکان پرچھاپہ مارکرطاہرعالم اورعمران نامی ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا ہے اورمشہوربرانڈ کی بڑی تعداد میں جعلی گھڑیاں برآمد کرلی ہیں۔
- Advertisement -
ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغازکردیا ہے۔