کوئٹہ : ایف آئی اے نے بلوچستان سے ریاست مخالف مواد شیئر کرنے والے 924 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی نشاندہی کرلی گئی۔
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ بلوچستان نے ریاست مخالف پروپیگنڈے پر کریک ڈاؤن جاری ہے، ترجمان نے بتایا کہ سوشل میڈیااکاؤنٹس کی مانیٹرنگ اورتجزیےکیلئےخصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔
خصوصی ٹیم نےسوشل میڈیا پر مشکوک سرگرمیوں کی نگرانی کی اور 3ماہ میں ریاست مخالف مواد شیئر کرنے پر 924 سوشل میڈیااکاؤنٹس کی نشاندہی کی۔
سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق پی ٹی اے کو تفصیلات فراہم کردی گئیں ، رپورٹ کردہ اکاؤنٹس میں 487 فیس بک ،190ٹک ٹاک، 147 ایکس (ٹوئٹر)، 88 انسٹاگرام اور 12 دیگر ایپلیکیشن کےاکاؤنٹس شامل ہیں۔
جس کے بعد پی ٹی اے کی جانب سے 312 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بلاک کردیا گیا ہے اور ریاست مخالف عناصرکیخلاف 14 انکوائریاں درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
ایف آئی اے کی جانب سے28 سوشل میڈیا ایپلی کیشنز کی نشاندہی کی گئی۔