تازہ ترین

حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو پاکستان چھوڑنے کی مہلت دے دی

اسلام آباد: نگراں وفاقی حکومت نے غیر قانونی طور...

پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو ملک بدر کرنے کا حتمی فیصلہ

اسلام آباد : پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم...

عالمی بینک نے بھی پاکستان سے کئی مطالبات کر دیے، رپورٹ جاری

اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان ڈیولپمنٹ اپ ڈیٹ...

نوید اشرف پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

اسلام آباد : نوید اشرف کو پاک بحریہ کا...
Array

ملزم سے 16 ہزار ایکٹو سمیں، 4 ہزار سلیکون انگوٹھے برآمد

کراچی: فیڈرل انویسٹگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے غیر قانونی طور پر موبائل سِم ایکٹو کرنے والے ایک گروہ کو بے نقاب کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے نے ڈیر غازی خان میں کارروائی کر کے سمیں ایکٹو کرنے والے گروہ کے ایک اور کارندے کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم نے بتایا کہ اس گروہ کے 3 کارندے اکتوبر میں کوئٹہ سے پکڑے گئے تھے، ڈی جی خان سے گرفتار ہونے والا ملزم سلیکون انگھوٹے کے نشان سے سِم کھولتا تھا۔

کراچی میں ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ عمران ریاض نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزم سے 16 ہزار ایکٹوسمیں، اور 30 بی وی ایس مشینوں کے ساتھ 4 ہزار سلیکون انگوٹھے بھی برآمد ہوئے۔

عمران ریاض نے بتایا کہ جعلی سمز کے خلاف شہریوں کی شکات پر کارروائیاں جاری ہیں، جن میں اب تک 9 افراد گرفتار ہو چکے ہیں، 7 فرنچائز سیل کر دیے گئے ہیں۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر کے مطابق ملزمان سلیکون تھمب سے سم ایکٹو کرتے تھے، گروہ میں اوکاڑہ، لاہور کے افراد بھی ملوث پائے گئے ہیں، ملزمان نمبر ایک شخص کے نام سے رجسٹر کرتے تھے، اور اسی نمبر کا والیٹ اکاؤنٹ دوسرے شخص کے نام پر بناتے تھے، یہ واٹس ایپ نمبر بھی فروخت کرتے تھے۔

انھوں نے بتایا کہ غیر قانونی سمیں بھتہ خوری، قتل اور اغوا کی وارداتوں میں استعمال ہوتی ہیں، عمران ریاض نے مزید کہا کہ انٹرنیٹ سروس پرووائڈرز کو سائبر ٹیم واچ کر رہی ہے، ہمیں پتا ہے یہ لوگ کس طریقے سے کام کر رہے ہیں، غیر قانونی سمز ہر جگہ مل رہی ہیں، ہماری کارروائیاں بھی جاری ہیں۔

Comments

- Advertisement -