منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

سوشل میڈیا پر جرائم، ایف آئی اے سائبر کرائم کو کارروائی کا اختیارمل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو سوشل میڈیا پر ہونے والے جرائم کے خلاف کارروائی کا اختیار مل گیا، اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو سوشل میڈیا پر ہونے والے جرائم کے خلاف کارروائی کا اختیار دے دیا گیا۔

ایف آئی اے سائبر ونگ اختیارات بحال کردیئے گئے ہیں اور اس حوالے سے وزارتِ آئی ٹی کی جانب سے نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل سوشل میڈیا پر جرائم اور فیک نیوز کا استعمال روکنے سے متعلق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کو دیے گئے اختیارات منسوخ کردیئے گئے تھے۔

سوشل میڈیا جرائم کے خلاف کارروائی کے لیے اختیار سترہ اکتوبر سے دیا گیا تھا، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کو رولز کے تحت بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

وزارت داخلہ اور وزارت قانون کی جانب سے اعتراضات کے بعد اختیارات واپس لے لیے گئے ۔ نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کو پارلیمانی ایکٹ کے ذریعے بنایا جائے گا اور اختیارات دیے جائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں