بدھ, جنوری 29, 2025
اشتہار

منی لاندرنگ کیس: مونس الہی سمیت 6 ملزمان اشتہاری قرار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کی جانب سے پیش کئے گئے چالان میں مونس الہی سمیت 6 ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسپیشل جج سینٹرل نے مونس الہٰی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی گزشتہ سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ کے مقدمے میں ایف آئی اے نے مونس الہی سمیت نو ملزموں کا نامکمل چالان عدالت پیش کردیا۔ چالان میں مونس الہی کے علاوہ جن ملزموں کو اشتہاری قرار دیا گیا ہے ان میں فراست علی ،امتیار علی ،عامر سہیل ،واجد احمد عامر فیاض شامل ہیں۔

جس میں کہا ہے کہ ایف آئی اے حکام کے مطابق مونس الہٰی کی گرفتاری کیلئے بین الاقوامی پولیس سےرابطہ کیا، ایف آئی اےحکام نےبتایا مونس الہٰی کےریڈوارنٹ کیلئےانٹرپول کودرخواست دی۔

ایف آئی اےکےمطابق ریڈوارنٹ کی درخواست پر کارروائی جاری ہے ،ایف آئی اے کے ضمنی چالان میں مونس الہٰی سمیت دیگر کو اشتہاری ظاہرکیاگیا، ضمنی چالان میں بتایاگیا ملزمہ زاراالہٰی اس وقت ضمانت پرہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق زاراالہٰی کک بیکس اورکرپشن کی رقوم وصول کرتی رہیں اور اپنے اثاثوں کی وضاحت نہیں دےسکیں۔

تفتیشی افسرکو مونس الہٰی کے شریک ملزمان کی جائیداد منجمد کرنےکی اجازت دے دی ، 90 روز کے لیے جائیداد منجمد کرنے کی اجازت دی گئی اور قرار دیا کہ یہ معیاد مکمل ہونے پر توسیع کیلئے رجوع کیا جاسکتا ہے۔

مونس الہی اور ضیغم عباس کے وکیل نے جائیدادیں منجمد کرنے کے معاملے دلائل کیلئے وقت دینے کی استدعا کی جسے عدالت نے منظورکرلیا ۔

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں