کراچی : ایف آئی اے امیگریشن نے سمندر کے راستے شہریوں کو یورپ بھجوانے والا منظم انسانی اسمگلر گینگ کو بے نقاب کرتے ہوئے 2 مسافروں کو حراست میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق سمندر کے راستے شہریوں کو یورپ بھجوانے والا منظم انسانی اسمگلر گینگ بے نقاب ہوگیا۔
ایف آئی اے امیگریشن نے بیرون ملک سے آنیوالے 2 مسافروں کو حراست میں لے لیا ، کراچی ایئرپورٹ سےحراست میں لئے گئے مسافروں میں فیصل احسان اور نعیم احمد شامل ہیں۔
ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزمان نے غیر قانونی طریقے سے لیبیا سے یورپ جانے کی کوشش کی اور ملزمان نے یورپ جانے کیلئےندیم اور عمیر نامی ایجنٹوں سے رابطہ کیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم نے مجموعی طور پر 46 لاکھ روپے مذکورہ ایجنٹوں کو ادا کیے، ملزم کو لیبیا سے اٹلی کشتی پر بھجوانے کی کی کوشش کی گئی تاہم کشتی حادثہ کا شکار ہو گئی، جس کے بعد کشتی سوار افراد کو لیبیا کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں نے ریسکیو اور جیل منتقل کیا۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ منظم گینگ لیبیا میں شہریوں کو یرغمال بنانے میں ملوث ہے، گرفتار ملزم کے مطابق لیبیا میں متاثرین کو مختلف ٹارچر سیل میں بھی رکھا جاتا تھا، انسانی اسمگلرز رہائی کے لئے تاوان بھی وصول کرنے میں ملوث ہیں۔