اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

میگامنی لانڈرنگ: ایف آئی اے کو شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف ناقابل تردید ثبوت مل گئے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : شریف گروپ کیخلاف میگا منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کو شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف ناقابل تردید ثبوت مل گئے۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ شریف گروپ کیخلاف میگا منی لانڈرنگ کی تحقیقات جاری ہیں ، ٹیم نے 2008 سے2018 تک 16 بلین روپے کی منی ٹریل کا تجزیہ کیا۔

ایف آئی اے نے بتایا ٹیم نے شریف فیملی کے کلرکوں کے بینک کھاتوں کی ٹرانزیکشنزکاتجزیہ کیا، جس کے بعد ٹیم کو شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف ناقابل تردیدثبوت ملے ہیں۔

حکام کا کہنا تھا کہ شریف گروپ شریف فیملی کیلئے منی لانڈرنگ وہیکل کے طور پر استعمال ہوا ، 16 بلین خفیہ طور پر اپنے چپراسیوں اور کلرکوں کے ناموں پر حاصل کئے۔

یاد رہے آج بینکنگ جرائم عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کو چالان جمع کروانے کا آخری موقع دیتے ہوئے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں گیارہ دسمبر تک توسیع کردی۔

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں