منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

ملکی تاریخ کی سب سے بڑی سونا اسمگلنگ کی کوشش ناکام

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان : ایف آئی اے امیگریشن نے ملتان ایئرپورٹ پر ملک کی تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 34کروڑ روپے مالیت کا سونا دبئی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

تفصیلات کے مطابق ملتان انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے اسمگلروں کیخلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے ملک کی تاریخ کی سب سے بڑی سونا اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

ایف آئی اے حکام نے مسافر سے 34کروڑ روپے سے زائد مالیت کا 16کلو سونا برآمد کرلیا، برآمد ہونے والے سونے میں مختلف وزن کی 10 اینٹیں شامل ہیں۔

ملزم تمام سیکیورٹی چیک عبور کرتا ہوا ایئرلائن کے کاونٹر پر سامان جمع کرنے میں کامیاب ہوگیا تھا، ملزم محمد تنویر غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز سے دبئی جا نا چاہتاتھا۔

ملزم نے امیگریشن کلیرنس کے لیے اپنا پاسپورٹ کاوٴنٹر پر پیش کیا تو ملزم دوران امیگریشن پوچھے گئے سوالات پر حکام کو مطمئن نہ کر سکا۔

ایف آئی اے حکام نے ملزم کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں