جمعرات, جون 19, 2025
اشتہار

معصوم شہریوں کی ایران اور عراق اسمگلنگ کی کوشش ناکام

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : معصوم شہریوں کی ایران اور عراق اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی اور انسانی اسمگلنگ کے شکار 48 افراد بشمول خواتین اور بچے کو بازیاب کرالیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے ملتان زون نے بہاولپور میں کارروائی کرتے ہوئے منظم گینگ کے 2 کارندوں کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ کے شکار 48 افراد بشمول خواتین اور بچے کو بازیاب کرایا گیا ، اس دوران فضل محمد اور شعیب رضا کو جنگھڑا موٹروے انٹرچینج سے گرفتار کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ گروہ غیر قانونی طور پر لوگوں کو ایران اورعراق اسمگل کی کوشش کر رہا تھا ، ملزمان نے 48 شہریوں کو بیرون ملک بھجوانےکاجھانسہ دیکر بھاری رقم وصول کی۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے نے بتایا کہ ملزمان نے مجموعی طور پر 83 لاکھ 93 ہزار روپے سے زائد رقم ہتھیائی، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے متاثرہ شہریوں کو پہلے کراچی پہنچانا تھا پھر شہریوں کوبلوچستان کے ذریعے ایران اور پھر عراق منتقل کرنا تھا۔

ملزمان سے17 پاسپورٹس، موبائل فونز اور دیگر اہم دستاویزات برآمد ہوئے ، گرفتارملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں