پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

مونس الہٰی اور پرویز الہٰی کے تمام بینک اکاؤنٹ فریز کردیئے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : ایف آئی اے نے مونس الہٰی اور پرویز الہٰی کے تمام بینک اکاؤنٹ فریز کردیئے گئے، مونس الہٰی اور فیملی کے100سے زائداکاؤنٹس فریز کیے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے لاہور میں مونس الہٰی اور پرویز الہٰی کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات جاری ہے۔

مونس الہٰی اور پرویز الہٰی کے تمام بینک اکاؤنٹ فریز کردیئے گئے جبکہ دونوں رہنماؤں کی فیملی کے بھی تمام بینک اکاؤنٹس فریز کردیئے گئے ، ایف آئی اے لاہور نے مونس الہٰی اور فیملی کے100سے زائداکاؤنٹس فریز کیے۔

تمام بینک اکاؤنٹس میں مبینہ طور پر کرپشن اور منی لانڈرنگ کا پیسہ جمع کرایا گیا ، مونس الہٰی اور اس کی فیملی کے بینک اکاونٹس میں موجود کروڑوں روپے منجمد کئے گیے ہیں۔

عدالت نے مونس الہٰی کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیئے ہیں تاہم مونس الہٰی تحقیقات سے بچنے کے لئے پہلے سے ہی ملک سے فرار ہے۔

ایف آئی اے نے مونس الہٰی کو عدالت سے اشتہاری کرانے اور مونس الہٰی کا ریڈ نوٹس جاری کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مونس الہٰی کیخلاف ریڈ نوٹس جاری کرواکر بذریعہ انٹرپول جلد گرفتار کیاجائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں