اتوار, مارچ 30, 2025
اشتہار

ایف آئی اے کو ملزم ارمغان سے جیل میں تفتیش کی اجازت مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو تین اپریل تک ملزم ارمغان سے جیل میں تفتیش کی اجازت مل گئی۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو مصطفی قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان سے جیل میں تفتیش کی اجازت دے دی۔

عدالت نے ایف آئی اے کو تین اپریل تک ملزم سے جیل میں تفتیش کی اجازت دی اور ہدایت کی ایف آئی اے مقررہ وقت میں تفتیش مکمل کرکے رپورٹ پیش کرے۔

یاد رہے ایف آئی اے نے ملزم ارمغان سے تفتیش کی اجازت کےلیے کراچی کی عدالت سے رجوع کیا تھا۔

واضح رہے وفاقی تحقیقاتی ادارے نے ڈیفنس میں ارمغان کے گھر سرچ آپریشن کرتے ہوئے ایک قیمتی کار18 لیپ ٹاپس اور دیگر اہم دستاویزات کو تحویل میں لیا تھا، جس کے بعد ارمغان کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کی گئیں۔

ایف آئی اے ذرائع نے بتایا تھا کہ ٹیکنیکل ٹیم کو شواہد ملتے ہی سب سے پہلے ارمغان کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی گرفتاری کی جائے گی اور باقاعدہ تفتیش کا آغاز کیا جائے گا۔

ایف آئی اے ارمغان سے پہلے بھی ایک غیررسمی ملاقات کرچکی ہے، سرچ آپریشن کے بعد گھر سے برآمد سامان سے ایف آئی اے کو کیس میں مدد حاصل ہوگی۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ارمغان ایک نہایت ہی ہوشیار اور چالاک لڑکا ہے، جس نے ایسی صورتحال کے لیے پہلے سے تیاری کررکھی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں