لاہور : بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند افراد ہوشیار ہوجائیں، ایف آئی اے نے بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے والے 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے گوجرانوالہ نے کامونکی اور نارووال میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 انسانی اسمگلر کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے نے بتایا کہ گرفتار ملزمان تنویر، قیصر اور اختر انسانی اسمگلنگ اور ویزہ فراڈمیں ملوث ہیں اور بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورتے رہے ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم تنویراخترسے3پاکستانی پاسپورٹ برآمد ہوئےجس پرتسلی بخش جواب نہ دہ سکا۔
حکام نے کہا کہ ملزم متعدد شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کیلئے فی کس 40سے50 لاکھ روپے لیتارہا ہے۔.
وفاقی تحقیقاتی ادارے نے بتایا کہ ملزم قیصر کوشہری کو رومانیہ ملازمت کیلئےبھجوانے پرساڑھے19لاکھ روپے لئے جبکہ ملزم اختر علی نے بھی شہری کوبھجوانے کے لیے 54 لاکھ روپے سے زائد ہتھیائے۔
حکام نے کہا کہ گرفتارملزمان بھاری رقوم لیکر روپوش ہوگئے تھے تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔