ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے کارروائی کرتے ہوئے ویزا فراڈ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار کرلئے۔
ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت ساجد محمود، محمد افضل اور وسکین احمد کے نام سے ہوئی، ملزمان کو کھاریاں اور گجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا۔
ملزم ساجد نے شہری کو اٹلی ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 8 لاکھ 60 ہزار روپے ہتھیائے جبکہ ملزم محمد افضل اور وسکین احمد نے شہریوں کو ملائیشیاء ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 55 لاکھ روپے وصول کیے۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے ملزمان بھاری رقوم وصول کر کے روپوش ہو گئے تھے ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔