جمعرات, اپریل 3, 2025
اشتہار

یونان کشتی حادثے میں ملوث انتہائی مطلوب ماسٹر مائنڈ باپ، بیٹے سمیت 4 ایجنٹ گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے کارروائی کرتے ہوئے یونان کشتی حادثہ میں ملوث انتہائی مطلوب ماسٹر مائنڈ باپ، بیٹے سمیت 4 ایجنٹ گرفتار کرلئے۔

  ایف آئی اے کے مطابق کئی سالوں سے مطلوب طاہر محمد خان عرف محمد خان اور اس کا بیٹے عبد الوحید کو ہیومن انٹلیجنس کی بنیاد پر ڈنگہ سے گرفتار کر لیا گیا۔

ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم کئی سالوں سے قانون کی گرفت سے بچتا آ رہا تھا ملزمان کی گرفتاری کے لئے اس سے قبل بھی متعدد بار چھاپے مارے گئے، گرفتار ملزم طاہر محمد خان ایک بدنام زمانہ انسانی اسمگلر اور اشتہاری مجرم ہے، جس کا نام قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ہٹ لسٹ میں شامل ہے۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف سال 2016 سے ایف آئی اے گجرات سرکل میں 45 سے زائد مقدمات درج ہیں، ملزم سال 2019 میں ایف آئی اے کے ایک افسر پر فائرنگ کرنے میں بھی ملوث ہے سال 2023 میں ملزم نے اپنے ساتھ اپنے بیٹے کو بھی انسانی اسمگلنگ کے دھندے میں شریک کر لیا ملزم کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی کئی مہینوں کی انتھک محنت کے بعد، ٹیم بالآخر ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئی۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ چھاپہ مار کاروائی کے دوران ملزم اور اس کے مسلح ساتھیوں نے چھاپہ مار ٹیم پر شدید فائرنگ کی ملزم کی گرفتاری کے بعد ایک اور آپریشن میں ملزم کے شریک بیٹے عبد الوحید کو بھی گرفتار کر لیا گیا دونوں بدنامِ زمانہ انسانی اسمگلر جون 2023 کے لیبیا یونان کشتی حادثے میں ملوث ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے جدید وسائل کو بروئے کار لایا گیا ملزمان نے شہریوں کو اٹلی میں ملازمت دلانے کا جھانسہ دے کر بھاری رقوم بٹوریں ملزمان نے محفوظ سفر فراہم کرنے کے بجائے انہیں لیبیا سے اٹلی کے خطرناک سمندری راستے پر بھیج دیا۔

ایف آئی اے نے کہا کہ غیر محفوظ سفر کی وجہ سے کشتی کو حادثہ پیش آیا اور کئی پاکستانی شہریوں کی موت واقع ہوئی کشتی حادثہ میں بچ جانے والے مسافروں نے ملزمان کے بارے میں تفصیلات فراہم کیں جبکہ دیگر 2 کاروائیوں میں ملزم طارق جاوید کو صابووال گجرات اور طلحہ شاہین کو کھاریاں سے گرفتار کیا گیا۔

ملزم طارق جاوید نے ساتھیوں کے ساتھ ملکر شہریوں کو اٹلی براستہ ترکی بھجوانے کے لیے 4 لاکھ روپے وصول کیے ملزم طلحہ شاہین نے شہری کو اسپین ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 20 لاکھ ہتھیائے۔

تاہم ملزم نے مسافر کو اسپین کی بجائے موریطانیہ بھجوا دیا اور غیر قانونی طور سمندری راستے سے سفر کرنے پر مجبور کیا شہری نے کشتی کے راستے سفر کرنے سے انکار کر دیا اور پاکستان واپس آ گیا ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں

StatCounter - Free Web Tracker and Counter