کراچی : ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے حوالہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا، نلزم کے قبضے سے 12لاکھ روپے اور دیگر اہم لٹریچر برآمد کرلیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی اسٹنٹ ڈائریکٹر رابعہ قریشی کی سربراہی میں ٹیم نے حوالہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا، شیخ وقار احمد نامی ملزم کو ایف ۤآئی اے ٹیم نے جدہ سینٹرز سے گرفتار کیا۔
ملزم نے یو اے ای اور پاکستان میں کرنسی فراہمی کے لئے نیٹ ورک بنا رکھا تھا، ملزم پاکستانی کاروباری افراد اور گروپس کو یو اے ای کرنسی کی فراہمی میں ملوث ہے، نیٹ ورک کے ذریعے درہم پاکستان اور یو اے ای میں فراہم کئے جاتے رہے ہیں۔
فراہم کردہ درہم کے مساوی روپے متعلقہ افراد پاکستان میں ادا کرتے رہے ہیں، ملزم مبینہ طور پر اومنی گروپ کو بھی رقم کی فراہمی میں ملوث ہے، درکار رقم کی تفصیلات افراد اور گروپس ملزم کو ای میل پر بھیجتے رہے۔
ملزم سے اس کے کلائنٹس کے نام اور دیگر تفصیلات پر مبنی متعدد لیجرز بھی بر آمد کرلیا گیا ہے، ملزم کے قبضے سے 12لاکھ روپے اور حوالہ کی گئی رقوم کی تمام تفصیلات بھی حاصل کر لی گئیں۔
ٹیم نے ملزم سے متعدد دستاویزات،رجسٹرز ، لیجرز اور دیگر اسٹیشنری بر آمد کرلی، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کئے جانے کے بعد مزید کارروائی جاری ہے۔