ایف آئی اے امیگریشن نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر کاروائی کرتے ہوئے جعلی اور ٹمپرڈ شدہ دستاویزات پر سفر کرنے والے 2 مسافر کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے کے مطابق مسافروں کی شناخت مزمل حسین اور محمد طیب شہزاد کے نام سے ہوئی، ملزم حسین نامی مسافر فلائٹ نمبر G9-552 کے ذریعے عراق سے پاکستان پہنچا مسافر کا پاسپورٹ ٹمپرڈ شدہ تھا مسافر کے پاسپورٹ سے متعدد صفحات غائب تھے مسافر سال 2020 سے عراق میں بغرض ملازمت مقیم تھا۔
جبکہ محمد طیب شہزاد نامی مسافر فلائٹ نمبر QR630 کے ذریعے ساوٴتھ افریقہ سے پاکستان پہنچا مسافر کے پاسپورٹ پر لگا ساوٴتھ افریقی ویزہ مشکوک پایا گیا۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر نے علی چیمہ نامی ایجنٹ سے 50 ہزار رینڈ کے عوض مذکورہ ویزا حاصل کیا مسافروں کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کے لیے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل گجرات منتقل کر دیا گیا۔