اشتہار

ایف آئی اے ملازمین کو ملک بھر میں رہائشی اراضی دینے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ملک بھر کے ایئر پورٹس پر ایف آئی اے امیگریشن کے عملے کی مشکلات کے پیش نظر ایف آئی اے حکام نے سول ایوی ایشن اتھارٹی سے 5 ایکڑ سے زائد اراضی کا مطالبہ کر دیا۔

اس سلسلے میں ایف آئی اے نے ایوی ایشن ڈویژن کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے افسران و اہلکار بالخصوص خواتین کو ڈیوٹی پر آنے جانے میں مشکلات درپیش ہیں۔

خط کے متن کے مطابق ایف آئی اے اہلکار 8 گھنٹے ڈیوٹی کرتے ہیں اور پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے ایئرپورٹ بروقت پہنچنا ممکن نہیں ہے۔

- Advertisement -

سول ایوی ایشن اتھارٹی سے مطالبہ ہے کہ ملک بھر کے تمام ایئر پورٹس پر جگہ الاٹ کی جائے تاکہ ملازمین کیلئے رہائش اختیار کی جاسکے۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ رات کے اوقات میں آنا جانا ایف آئی اے اہلکاروں کے لئے سیکورٹی رسک ہے، لہٰذا صورتحال کا نوٹس لیا جائے۔

مذکورہ خط میں اسلام آباد ایئرپورٹ پر2 ایکڑ، کراچی ائیر پورٹ کے لئے10ایکڑ زمین کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ لاہور میں 100 ،پشاور میں 53 ملازمین کے لئے 4 چار کنال زمین کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ خط میں کوئٹہ میں 16 ملازمین کے لئے 4 جبکہ 38 ملازمین کے لئے ایک ایکڑ زمین، فیصل آباد میں 38 ،سیالکوٹ میں 71 ملازمین کے لئے 4 چار کنال زمین کا مطالبہ کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں