ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر کاروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ کے مقدمے میں مطلوب ملزم گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت خاور شہزاد کے نام سے ہوئی ملزم انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ کے گھناونے جرم میں ملوث ہے ملزم کو عمان سے اسلام آباد ائرپورٹ پہنچنے پر گرفتار کیا گیا، ملزم فلائٹ نمبر 536 کے ذریعے عمان سے پاکستان پہنچا تھا۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا، ملزم اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور کو مطلوب تھا، ملزم کے خلاف سال 2023 میں مقدمہ درج ہوا تھا۔
ایف آئی اے کا مزید کہنا ہے کہ ملزم ویزے کے نام پر بھاری رقوم وصول کر کے بیرون ملک فرار ہو گیا تھا، ملزم کو بعد ازاں ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور کے حوالے کر دیا گیا۔