بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

ایف آئی اے نے 9 مسافروں کو جہاز سے اتار لیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: بےنظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے 9 مشکوک مسافروں کو سفر کی اجازت نہیں دی جب کہ دو غیرملکی خواتین کو واپس لوٹا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے بے نظیر بھٹو ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مختلف پروازوں پر سوار ہونے والے مشکوک افراد کو پرواز سے اتار کر پوچھ گچھ کی گئی تو کچھ مسافروں کے اپس مکمل سفری دستاویزات نہیں پائےگئے جس کے بعد9 مسافروں کو سفر سے روک دیاگیا۔

دوسری جانب بینکاک سےآنے والی 2 غیرملکی خواتین کو نامکمل سفری دستاویزات رکھنے اور مناسب معلومات فراہم نہ کرنے کے باعث واپس بنکاک لوٹا دیا گیا۔

اسی طرح اسلام آباد سے بغیر ویزہ کے ملیشیاجانے کی کوشش کرنے والے مسافر شعیب کو پرواز سے اتار کر واپس بھیج دیا گیا۔

اس کے علاوہ ایف آئی اے نے نامکمل سفری دستاویزات کے ساتھ ملک سے باہر جانے کی کوشش کرنے والے چار مسافروں کو جہاز سے اتار کر پوچھ گچھ کے لیے روک لیا گیا۔

اسی طرح ایف آئی اے نے غیرقانونی سکونت رکھنے پرسلیمان نامی مسافر کو قطر کی پرواز اور مشکوک سفری دستاویزات پر ًکتلف پروازوں پر سفر کرنے والے کامران، شکیل اور ابراہیم نامی مسافر کو بھی پرواز سے اتارلیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں