منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

ایف آئی اے کو صوفیہ مرزا کیخلاف منی لانڈرنگ کے ثبوت مل گئے، اداکارہ روپوش ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : ایف آئی اے نے ماڈل اور اداکارہ صوفیہ مرزا کیخلاف منی لانڈرنگ کے ثبوت حاصل کرلیے، خبر ملنے پر اداکارہ روپوش ہوگئی، صوفیہ کروڑوں کی بے نامی جائیداد کی بھی مالک ہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف ماڈل اور اداکارہ صوفیہ مرزا کے خلاف فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) لاہور کو منی لانڈرنگ کے ناقابل تردید ثبوت مل گئے۔

صوفیہ مرزا کے پاس کروڑوں کی بے نامی جائیداد ہے، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی نے ایف بی آر سے تمام تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

ریمپ پر کیٹ واک کرنے والی پاکستان کی ایک اور ماڈل گرل کے منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے ک اانکشاف ہوا ہے، ذرائع کے مطابق ملک کی خوبرو ماڈل و اداکارہ صوفیہ مرزا کا نام بھی منی لانڈرنگ کیس میں سامنے آگیا۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ صوفیہ مرزا کے خلاف ٹھوس ثبوت مل گئے ہیں۔ صوفیہ مرزا کے پاس کروڑوں روپے کی بے نامی جائیداد ہے۔

مزید حقائق سے پردہ اٹھا نے کیلئے ایف آئی اے نے ایف بی آر کو خط لکھا ہے جس میں صوفیہ مرزا کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

ایف آئی ے کا کہنا ہے کہ ماڈل اور اداکارہ صوفیہ مرزا سے منی لانڈرنگ سے متعلق تحقیقات ہورہی ہیں لیکن وہ اب روپوش ہوگئی ہیں اس سے پہلے ماڈل ایان علی کا نام بھی منی لانڈرنگ میں سامنے آیا تھا ایان علی کی سیاسی وابستگی سے متعلق کئی ہوشربا انکشافات بھی سامنے آئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں