جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

عمرے کی آڑ میں یورپ جانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے عمرہ ویزا کے ذریعے یورپ جانے کی کوشش ناکام بنا دی اور 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے امیگریشن ملتان کے ترجمان نے بتایا کہ ملزمان عمرہ ویزے پر سعودی عرب جا رہے تھے جبکہ وہاں سے لیبیا اور سمندر کے راستے یورپ جانا تھا۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کے موبائل فونز سے اہم شواہد برآمد کیے گئے ہیں، محمد زوہیب، زین العابدین، جلال، عثمان اور سہیل لیبیا کے ایجنٹ سے رابطے میں تھے، ملزمان کا تعلق گوجرانوالہ اور راولپنڈی سے ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے لیبیا کے رہائشی ایجنٹ سے عمرہ ویزے حاصل کرنے کا اعتراف کر لیا۔

چند روز قبل ایف آئی اے امیگریشن نے سیالکوٹ ائیرپورٹ پر عمرے کی آڑ میں گداگری میں ملوث 3 خواتین مسافروں کو گرفتار کیا تھا۔

گرفتار خواتین کو سعودی عرب سے پاکستان پہنچنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزمان کا تعلق ملتان، مظفر گڑھ اور رحیم یار خان سے بتایا گیا تھا جبکہ وہ کئی ماہ تک مکہ میں گداگری کرتی رہیں۔

اسی روز ایف آئی اے نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے گداگری میں ملوث سعودی عرب جانے والے مسافر کو گرفتار کیا تھا جس کی شناخت الہاندو پنہور کے نام سے ہوئی تھی۔

مسافر پرواز ایکس وائی 638 کے ذریعے سعودی عرب جا رہا تھا جبکہ اس کا نام بلیک لسٹ کیٹیگری میں شامل تھا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر سال 2019 میں عمرہ ویزہ پر سعودی عرب گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں