جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

کراچی، بچی کی نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم سیل نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے بچی کی نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کارروائی کرتے ہوئے 12 سالہ بچی کی نازیبا ویڈیو اور تصاویر بنا کر بلیک میل کرنے والے ملزم کو حراست میں لے لیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے عبدالغفار کے مطابق ملزم نبراز لڑکیوں کے نمبر ایزی لوڈ کرنے والی ایک دکان سے حاصل کرتا تھا اور لڑکیوں سے دوستی کرکے ان کی تصاویر اور ویڈیوز بناتا، بعدازاں انہی لڑکیوں کو تصاویر اور ویڈیوز دکھا کر بلیک میل کرتا تھا۔

- Advertisement -

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ملزم کے قبضے سے 12 سالہ بچی کی تصاویر اور ویڈیوز برآمد کرلی گئی ہیں، ملزم نے بچی کی تصاویر اور ویڈیوز اس کی رشتے دار خاتون کوبھیجیں اور بچی کو بھی ان ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کررہا تھا۔

مزید پڑھیں: کراچی، ایف آئی اے سائبر کرائم سیل کی کارروائی، جعلی پیر گرفتار، مقدمہ درج

ایف آئی اے حکام کے مطابق بچی کی والدہ نے شکایت درج کرائی تھی جس پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق چائلد پورنو گرافی میں کم از کم 7 سال قید اور 50 لاکھ روپے یا اس سے زائد جرمانہ ہے جبکہ چائلد پرونو گرافی کیس میں صلح کی گنجائش بھی نہیں ہے۔

یاد رہے کہ کراچی کے علاقے عزیز آباد میں ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی پیر کو گرفتار کیا تھا، ملزم شاہ نواز آستانے کا گدی نشین تھا اور اس سے قبضے سے تین ہزار سے زائد خواتین کی غیراخلاقی تصاویر اور ویڈیو برآمد کرلی گئی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں