ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

بیرون ملک سے حوالہ ہنڈی کا نیٹ ورک چلانے والوں کوانٹر پول کی مدد سے گرفتارکرنے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: بیرون ملک سے حوالہ ہنڈی کا نیٹ ورک چلانے والوں کوانٹر پول کی مدد سے گرفتارکرنے کا حکم دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کی سربراہی میں اعلیٰ سطح اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے۔

اجلاس میں بیرون ملک سے حوالہ ہنڈی کا نیٹ ورک چلانے والوں کوانٹر پول کی مدد سے گرفتارکرنے کا حکم دیتے ہوئے ملزمان کوریڈ نوٹسز کے ذریعے گرفتار کرنے اور پاسپورٹ بلیک لسٹ کئے جانے کے احکامات جاری کئے گئے۔

اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ رواں سال حوالہ ہنڈی، کرنسی کی غیرقانونی ایکسچینج میں ملوث عناصر کیخلاف 459 کارروائیاں کیں۔

بریفنگ میں کہنا تھا کہ پشاور زون نے 211،لاہور زون نے 79، کوہاٹ زون نے 27 ملزمان ، گوجرانوالہ زون نے 60، فیصل آباد زون نے 45، ملتان زون نے 36 ، اسلام آباد زور 8، کراچی زون 48، حیدرآباد زون 25، بلوچستان زون نے 27 ملزمان کوگرفتار کیا۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ چھاپوں کے دوران مجموعی طور پر 1 ارب روپے سے زائد مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی۔

ڈی جی ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئےتمام وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں