جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

ایف آئی اے نے سرفرازمرچنٹ کے بیان کی رپورٹ مرتب کرنا شروع کردی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ایدف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس کے اہم گواہ سرفراز مرچنٹ کے بیان کی روشنی میں اپنی رپورٹ مرتب کرنا شروع کردی، رپورٹ آئندہ روز وزیرداخلہ کو پیش کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم منی لانڈرنگ کیس کے اہم گواہ سرفرازمرچنٹ نے گزشتہ روز ایف آئی اے کو اپنابیان ریکارڈ کرایاتھا جس میں انہوں نے ایم کیوایم کو ’را‘ سے فنڈنگ کی تصدیق کرتے ہوئے شواہد بھی پیش کئے تھے۔ ایف آئی اے نے سرفرازمرچنٹ کے بیان کی روشنی میں اپنی رپورٹ مرتب کرنا شروع کردی ہے۔

سرفرازمرچنٹ نے ایم کیوایم کو ’’را‘‘سے فنڈنگ کی تصدیق کرتے ہوئےکچھ ای میل ایڈریسز اوردستاویزات بھی ایف آئی اے حوالے کی ہیں۔


سرفراز مرچنٹ نے پاکستان آکر اپنا بیان ریکارڈ کرادیا


اپنے بیان میں سرفراز مرچنٹ کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کے لندن سیکریٹریٹ کے رہنماء محمدانور’را‘ سے فنڈنگ کو ڈیل کرتے تھےاور ملنے والی رقم ایک کمپنی کے ذریعے دبئی سے برطانیہ بھیجی جاتی تھی۔

سرفراز مرچنٹ کا کہنا تھا کہ لندن سیکریٹریٹ پرچھاپے کے دوران بڑی تعداد میں رقم برآمد ہوئی تھی، بھارت سے آنے والے لوگوں کالندن سیکریٹریٹ آناجانا تھا۔ محمد انور ہی بھارت سے آنے والے لوگوں کو ڈیل کرتے تھے۔

سرفراز مرچنٹ کے بیان کی روشنی میں ایف آئی اے نے اپنی رپورٹ مرتب کرنا شروع کردی ہے جو کہ کل وزیر داخلہ کو پیش کی جائے گی۔

وزارت داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ موصول ہونے پرپہلے شواہد کا جائزہ لیا جائے گا اوراگرضرورت پڑی تو برطانوی حکومت کے سامنے معاملہ اٹھایاجائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں