ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

اسلام آباد: ایف الیون میں کال سینٹر پر چھاپہ، غیر ملکیوں سمیت 24 افراد زیر حراست

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم نے دارالحکومت کے علاقے ایف الیون میں کال سینٹر پر چھاپہ مار کارروائی کی۔

ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ کال سینٹر سے 24 سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا، حراست میں لیے جانے والوں میں متعدد غیر ملکی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کال سینٹرز پر چھاپے، سوشل میڈیا کے ذریعے امریکی شہریوں کا ڈیٹا خریدنے والے گرفتار

ذرائع نے مزید بتایا کہ کال سینٹر پر انٹرنیشنل فراڈ میں ملوث ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، فراڈ کی ایک کال ایف الیون سینٹر سے بھی کی گئی ہے، حراست میں لیے گئے افراد کو ایف آئی اے آفس منتقل کیا جا رہا ہے۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے رواں سال جنوری میں کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث کال سینٹر پر چھاپہ مار کر مالک سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

ملزمان غیر ملکی بینکوں کے نمائندے بن کر شہریوں سے رقم بٹورتے تھے، ملزمان میں مالک کاشف، عمیر، حیدر، نوشاد، عبید اور مہتاب شامل تھے۔

ملزمان غیر ملکیوں کے ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز کی ڈیٹا چوری میں بھی ملوث ہیں، ملزمان بیلنس ٹرانسفر کیلیے امریکی اور کینیڈین شہریوں کو بینک نمائندے بن کر کال کرتے تھے۔

ایف آئی آے حکام کا کہنا تھا کہ کارروائی کے دوران فراڈ کیلیے استعمال ہونے والے الیکٹرانک آلات اور گیجٹس بھی ضبط کیے گئے۔

اہم ترین

مزید خبریں