بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

ایف آئی اے کا چھاپہ : سونے کا غیر قانونی کاروبار کرنے والے دو ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ایف آئی اے کی ٹیم نے صدر میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی رقوم کی منتقلی کے کاروبار میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی پیسوں کی منتقلی کے خلاف ایف آئی اے نے کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا، اس سلسلے میں ایف آئی اے کے عملے نے کراچی کے علاقے صدر میں واقع ایک عمارت پر چھاپہ مار کر2افراد کو حراست میں لے لیا۔

ایف آئی اے حکام نے میڈیا کو بتایا کہ گرفتار  ملزمان سونے کے جعلی کاروبار کے ذریعے حوالہ ہنڈی کا کام کرتے تھے، حوالہ ہنڈی کی رقم کا دبئی میں درہم میں لین دین کیا جاتا تھا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان سے برآمد موبائل فونز میں خریدو فروخت کے پیغامات موجود ہیں، موبائل فون ریکارڈ سے 7کروڑ روپے کی منی ٹریل ملی ہے،5ہزار عمانی ریال، 7 ہزار درہم اور 100 ڈالر کی منی ٹریل بھی ملی ہے،  ملزمان کی منی ٹریل میں ڈیڑھ کلو سونا بھی شامل ہے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے منیر شیخ نے بتایا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے7کروڑ روپے اور غیر ملکی کرنسی اور بھاری مقدار میں سونا بھی برآمد ہوا ہے، ملزمان سونے کی خریدو فروخت دکھا کر حوالہ ہنڈی کرتے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں