جمعہ, نومبر 8, 2024
اشتہار

پاکستان گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے سرگرم، 5 شہروں میں بڑی کارروائی

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور / لاہور: پاکستان گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے سرگرم ہے، اس حوالے سے 5 شہروں میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ روکنے کے لیے بڑی کارروائی کی ہے، ملک میں 6 مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے 1 کروڑ روپے مالیت سے زائد کی غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی گئی۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان سے حوالہ ہنڈی کی 56 لاکھ روپے سے زائد رسیدیں برآمد کی گئیں، برآمد شدہ کرنسی میں سعودی ریال، اماراتی درہم اور دیگر کرنسیاں شامل ہیں۔

- Advertisement -

کارروائیاں صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہروں پشاور، بنوں، مردان، کوہاٹ اور صوبہ پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان میں کی گئیں، ایف آئی اے نے کاروبار میں ملوث 6 افراد کو بھی گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں