اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

کراچی : جناح اسپتال کے قریب میڈیکل اسٹور پر چھاپہ، بڑی تعداد میں جعلی اور غیر رجسٹرڈ دوائیں برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ایف آئی اے نے جناح اسپتال کے قریب میڈیکل اسٹورپر چھاپہ مار کر 4 ملزمان کو گرفتار کرکے بڑی تعدادمیں جعلی اور غیر رجسٹرڈ دوائیں برآمد کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں جناح اسپتال کے قریب میڈیکل اسٹورپر ایف آئی اے نے چھاپہ مارا ، اس موقع پر اینٹی کرپشن سرکل کےہمراہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی ٹیم بھی موجود تھی۔

ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ کارروائی کے دوران 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے ، ملزمان جعلی اور غیر رجسٹرڈ دوائیں بیچنے میں ملوث تھے۔

حکام کا کہنا تھا کہ چھاپوں کےدوران بڑی تعدادمیں جعلی،غیررجسٹرڈدوائیں برآمدکرلی گئیں ہیں ، کارروائیاں رفیقی ایچ جے روڈ کراچی میں مختلف میڈیکل اسٹورز پر کی گئیں۔

ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزمان کیخلاف ڈرگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں