کراچی: ایف آئی اے نے سابق صدر پرویز مشرف کا سنگین غداری کیس کے حوالے سے بیان ریکارڈ کرلیا ۔
اسلام آباد سے آنے والی ایف آئی اے کی ٹیم نے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں سابق صدر پرویز مشرف کی رہائش گاہ پر پرویز مشرف کا سنگین غداری کیس کے حوالے سے بیان ریکارڈ کیا اور مختلف پہلوؤں پر سوالات پوچھے ۔
اسلام آباد سے آنے والی ٹیم میں ڈپٹی ڈائریکٹر واجد ضیاء اور ان کے اسسٹنٹ مقصود الحسن شامل تھے، بیان ریکارڈ کرنے میں ایک گھنٹے سے زائد وقت گذرا، اس موقع پر پرویز مشرف کی رہائش گاہ کے اطراف میں سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے تھے ۔