بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

ایف آئی اے کا 3 ماہ میں جعلی دستاویزپر سفر کرنیوالے 79 افراد کیخلاف مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : خیبر پختوںخواہ کے دارلحکومت پشاور میں ایف آئی اے نے 3ماہ میں جعلی دستاویزپر سفر کرنیوالے 79افراد کیخلاف اور ہنڈی حوالہ میں ملوث56افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختوںخواہ کے دارلحکومت میں جعلی دستاویز،ہنڈی حوالہ،منی لانڈرنگ میں ملوث افرادکیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ، 3ماہ میں جعلی دستاویزپر سفر کرنیوالے 79افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے ناصر ستی نے بتایا کہ 8 افراد کو افغانستان ڈیپورٹ کیا گیا جبکہ جعلی دستاویز بنانیوالے 2ملزمان کو گرفتار کیا گیا ، گرفتار افراد سے جعلی مہریں،جعلی افغان تذکرہ، جعلی پیدائشی سرٹیفکیٹ ، جعلی میرج سرٹیفکیٹ،جعلی افغان میڈیکل سرٹیفکیٹ سمیت دیگر اشیا بھی برآمد کرلی گئی ہے۔

ناصر ستی کا کہنا تھا کہ جعلی ویکسین سرٹیفکیٹ پر سفر کرنیوالے 36افراد پر مقدمات درج جبکہ ہنڈی حوالہ میں ملوث 56افراد کیخلاف مقدمات درج ہوئے اور ہنڈی حوالہ میں ملوث 69 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ ہنڈی حوالہ میں استعمال 10کروڑ سے زائد ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں