اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

جھنگ کے طالبِ علم کے اکاؤنٹ میں بھی کروڑوں روپے نکل آئے

اشتہار

حیرت انگیز

جھنگ: کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کے فالودہ فروش کے بعد اب جھنگ کے طالبِ علم کے بینک اکاؤنٹ میں بھی کروڑوں روپے نکل آئے۔

تفصیلات کے مطابق غریب شہریوں کے بھاری بینک اکاؤنٹس کے انکشافات کا سلسلہ رکا نہیں ہے، اب جھنگ کے طالبِ علم اسد علی کے اکاؤنٹ میں 17 کروڑ 30 لاکھ روپے موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

[bs-quote quote=”کراچی آج تک نہیں دیکھا، اتنی بڑی رقم سے کوئی تعلق نہیں: طالب علم” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے طالبِ علم اسد علی کو طلب کر لیا ہے، جس پر ایف آئی اے کی ٹیم مذکورہ طالبِ علم کو جھنگ سے لے کر کراچی روانہ ہو گئی ہے۔

اسد علی بی ایس سی کے طالبِ علم ہیں، کہتے ہیں کہ کراچی آج تک نہیں دیکھا، اب تحقیقات کے لیے بلا لیا گیا ہے، اتنی بڑی رقم سے کوئی تعلق نہیں، میری مدد کی جائے۔

خیال رہے کہ دو دن قبل شہرِ قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن سے تعلق رکھنے والے ایک فالودہ فروش پر قسمت مہربان ہوئی تو چھپر پھاڑ کر دولت برسی، بیٹھے بیٹھے ارب پتی بن گیا۔

معلوم ہوا کہ اورنگی ٹاؤن کے غریب رہائشی کو ایک غیر قانونی ٹرانزیکشن نے ارب پتی بنایا، عبد القادر کے بینک اکاؤنٹ میں 2 ارب روپے سے زائد کی رقم موجود ہونے کا انکشاف ہوا۔


یہ بھی پڑھیں:  فالودہ فروش بیٹھے بیٹھے ارب پتی بن گیا


فالودہ فروش کا کہنا تھا ’مجھے نہیں پتا میرا اکاؤنٹ کس نے اور کیسے کھولا، مجھے پتا ہی نہیں تھا کہ میرا بینک اکاؤنٹ ہے، میں 40 گز کے گھر میں رہتا ہوں، پتا نہیں میرے اکاؤنٹ میں اتنے پیسے کیسے آئے۔‘

واضح رہے کہ سندھ میں جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کے سلسلے میں وفاقی تحقیقاتی ادارے کو ایسے متعدد اکاؤنٹس مل چکے ہیں جو بے نام ہیں۔

اس سے قبل مزدور اور سبزی فروش کے اکاؤنٹس میں بھی غیر معمولی ٹرانزیکشنز ہوچکیں، اکاؤنٹ ہولڈرز اپنے کسی بھی بینک اکاؤنٹ سے نا واقف نکلے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں