23.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

پیسے لیکر کورونا کی جعلی رپورٹ بنانے پر نجی لیب کی برانچ سیل، ملازم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پیسے لیکر کورونا کی جعلی رپورٹ بنانے پر نجی لیب کی برانچ کو سیل کرکے ملازم کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے لاہور کی معروف نجی لیب میں چھاپہ مارا اور پیسے لیکر کورونا کی جعلی رپورٹ بنانے پر لالک چوک میں برانچ کو سیل کردیا۔

ایف آئی اے ذرائع نے کہا کہ نجی لیب کا ملازم اپنے طور پر کورونا کی جعلی رپورٹس بناتا تھا، جعلی رپورٹ بنانے پر نجی لیب کے ملازم کو گرفتار کرکے برانچ کو سیل کردیا گیا ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کو جعلی رپورٹس بنانے کی متعدد شکایات موصول ہوئی تھیں، جس پر متعلقہ برانچ میں چھاپہ مارا گیا۔

یاد رہے گذشتہ سال اکتوبر میں اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی(آئی ایچ آر اے) نے وفاقی دارالحکومت میں 3 لیبز کو کام سے روک دیا تھا۔

ترجمان آئی ایچ آر اے کا کہنا تھا کہ لیب جعلی کورونا سرٹیفکیٹ تیاری میں ملوث تھیں، اس کے علاوہ اسلام آباد میں قائم 11ہیلتھ کیئر اسٹیبلشمنٹ کی سروسز معطل کی گئی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں