اسلام آباد : ایف آئی اے نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے پارٹی کو ملنے والے فنڈز اور اکاؤنٹس کی تفصیلات مانگ لیں۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو خط لکھا ، جس میں کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نیشنل اور انٹرنیشنل رجسٹرتنظیموں کا1996سے ریکارڈ مہیا کریں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ تمام پارٹی کے ملنے والے فنڈز اور اکاؤنٹس کا ریکارڈ مہیا کیاجائے اور غیر ملکی کرنسی کے اکاؤنٹس کی بھی تفصیلات دی جائیں۔
ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف دو ہفتوں میں تمام پارٹی فنڈزکی آڈٹ رپورٹس اور پارٹی کو فنڈز دینے والے تمام بین الاقومی ڈونرز کی تفصیلات دیں۔
خط میں پارٹی کو چندہ دینے والوں کی لسٹ بھی طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام جائیدادوں کی لسٹ جو پارٹی کو چندے کے طور پر ملی دیں۔
ایف آئی اے کی جانب سے کہا گیا کہ تمام آفس ہولڈرز کے نام اور شہریت کی تفصیلات دیں، پارٹی کا یہ تمام ریکارڈ 1996 سے 2022 تک ہونا چاہیے۔
خیال رہے ایف آئی اے کی جانب سے الیکشن کمیشن فیصلے کے بعد پی ٹی آئی فنڈنگ کیس کی تحقیقات جاری ہے۔