جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

فارن فنڈنگ کیس: عمران اسماعیل، نجیب ہارون، اور سیما ضیاء جمعرات کو دوبارہ طلب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ایف آئی اے نے فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں عمران اسماعیل، نجیب ہارون، اور سیما ضیاء کو جمعرات کو دوبارہ طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق فارن فنڈنگ انکوائری میں ایف آئی اے نے تحریک انصاف کے رہنماؤں عمران اسماعیل، نجیب ہارون، اور سیما ضیاء کو جمعرات کو دوبارہ طلب کرلیا۔

ایف آئی اے کی جانب سے رہنماؤں سے صوبائی حلقہ انتخاب کے حوالے سے اکاونٹ کھولنے کے لئے مرکزی پارٹی کااجازت نامہ بھی طلب کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

رہنماؤں سے حلقے کے لئے پی ٹی اے اکاونٹ کھولنے پر صوبائی الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کی فراہمی کا بھی کہا گیا ہے

ایف آئی اے نے کھولے گئے اکاونٹ میں اندرون و بیرون ملک سے رقومات کی ترسیل اور رقم کے استعمال کے حوالے سے بھی مرکزی پارٹی کا اجاز نامہ طلب کیا گیا ہے۔

رہنماؤں سے مرکزی پارٹی کے سرٹیفکیٹ کے بغیر پارٹی کے نام سے اکاونٹ نہ کھولنے اور پارٹی کے نام سے کھولے گئے اکاونٹ کو اشخاص کی جانب سے آپریٹ کئے جانے کی تحریری وجوہات طلب کی گئی ہیں۔

مرکزی پارٹی کی اجازت کے بغیر اکاونٹس کھولنے والے بینک حکام کو بھی انکوائری میں طلب کیا گیا ہے۔

خیال رہے فارن فنڈنگ کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنما ثمر علی خان بھی ایف آئی اے کو اپنا بیان ریکارڈ کرا چکے ہیں ،،،فارن فنڈنگ کے حوالے سے تحقیقات میں صدر عارف علوی کا نام بھی شامل ہیں

گزشتہ پیشی پر تینوں رینماؤں کو شواہد کیساتھ جوابات جمع کرانے کے لئے سوالنامہ جاری کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں