اسلام آباد: ہیلی کاپٹر حادثہ میں فوجی افسران کی شہادت سے متعلق سوشل میڈیا پر منفی مہم کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائمز ونگ میں ہیلی کاپٹر حادثے سے متعلق سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے سے متعلق انکوائری رجسٹرڈ کرلی گئی ہے۔
شکایت رجسٹر ہونے کے بعد منفی پروپیگنڈے کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے سائبر کرائم نے 4 رکنی انکوائری ٹیم تشکیل دے دی ہے، جس کی سربراہی ڈی جی سائبر کرائم محمد جعفر کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم میں ڈائریکٹر وقارالدین سید، ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز، عمران حیدر شامل ہوں گے۔
خیال رہے کہ چند روز قبل لسبیلہ میں پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر سیلاب زدہ علاقوں میں ریلیف آپریشن کے دوران گر کر تباہ ہوگیا تھا، جس کے نتیجے میں کورکمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور ڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈ میجر جنرل امجد سمیت 6 جوان شہید ہوگئے تھے۔
کورکمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور ڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈ میجر جنرل امجد سمیت 6 جوان شہید ہوگئے تھے۔