تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ایف آئی اے شہباز شریف اور حمزہ شریف منی لانڈرنگ کیس کی پیروی سے دستبردار

لاہور : ایف آئی اے وزیراعظم شہباز شریف ، وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شریف منی لانڈرنگ کیس کی پیروی سے دستبردار ہوگئی ، گزشتہ سماعت پر ایف آئی اے نے سکندر ذوالقرنین کو پیش ہونے سے روک دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے وزیراعظم شہباز شریف ، وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شریف منی لانڈرنگ کیس کی پیروی سے دستبردار ہوگئی ، اس حوالے سے اسپیشل پراسیکیوٹر سکندر ذوالقرنین نےعدالت میں حقیقت بتا دی۔

اسپیشل پراسیکیوٹر سکندر ذوالقرنین کی جانب سے درخواست میں کہا گیا کہ تفتیشی افسرکےذریعےڈی جی ایف آئی اےنےپیغام پہنچایا کہ پیش نہ ہوں اور بتایا گیا کہ ڈی جی اب اس کیس کی پیروی نہیں کرنا چاہتے۔

درخواست کے مطابق تفتیشی افسر نے بتایا شہباز شریف وزیراعظم اور حمزہ شہباز وزیراعلیٰ ہیں ، انتہائی ضروری ہے کہ یہ معاملہ عدالت کے نوٹس میں آئے، جس کے بعد عدالت نے سکندر ذوالقرنین کی درخواست کو ریکارڈ کا حصہ بنا دیا۔

اسپیشل جج سینٹرل اعجازحسن اعوان نے اسپیشل پراسیکیوٹر کی درخواست پرحکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ ا سپیشل پراسیکیوٹرسکندرذوالقرنین نےٹرائل میں عدم دلچسپی کی درخواست دائر کی، ڈی جی ایف آئی اےنےشہبازشریف کیخلاف پیش نہ ہونے کا کہا۔

اسپیشل پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ شہبازشریف اورحمزہ شہباز کےوزیراعظم اور وزیراعلیٰ بننے کےباعث روکا گیا، حکام نےشہبازشریف، حمزہ شہبازدیگرکیخلاف ٹرائل میں عدم دلچسپی ظاہرکی،اسپیشل پراسیکیوٹر ایف آئی اےکی عدم پیشی کی درخواست کوریکارڈکاحصہ بنادیاگیا۔

یاد رہے گزشتہ سماعت پرایف آئی اے نے سکندرذوالقرنین کو پیش ہونے سے روک دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -
عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں