جمعرات, جنوری 9, 2025
اشتہار

منگیتر کی دوسری شادی سے مایوس لڑکی نے خودکشی کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

حیدرآباد: بھارت میں منگیتر کی دوسری لڑکی سے شادی سے مایوس کے عالم میں لڑکی نے خودکشی کرلی۔

یہ واقعہ اترپردیش کے ضلع  اندرا گاندھی نگر میں پیش آیا، جہاں لڑکی نے منگیتر کی دوسری لڑکی سے شادی کرنے پر مایوس کے عالم میں اپنی جان لے لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقتول لڑکی کی شناخت پدماوتی نے نام سے ہوئی ہے، مقامی افراد کا کہنا ہے کہ 9 مارچ کو ونود کمار کی منگنی پدوماتی سے ہوئی تھی۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق دونوں 10 مارچ کو شادی کرنے والے تھے لیکن ونود نے اپنی منگیتر کو نظر انداز کرکے دوسری لڑلی سے شادی کرلی۔

جس پر پدماوتی نے مایوسی کے عالم میں زہر پی کر خودکشی کرلی، پولیس کا کہنا ہے کہ معاملہ خودکشی کا ہے جبکہ مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں