منگل, نومبر 5, 2024
اشتہار

ایف آئی اے کا شہزاد اکبر کی گرفتاری کیلئے انٹرپول کو خط

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سابق مشیراحتساب شہزاد اکبر کی گرفتاری کیلئے انٹرپول کو خط لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر کی گرفتاری کیلئے انٹرپول کو خط لکھا ۔

اسلام آبادپولیس نےشہزاداکبر کی گرفتاری کیلئے ایف آئی اے انٹرپول سے رابطہ کیا تھا اور سول جج احمد شہزاد گوندل نے 2 دسمبر کوشہزاد اکبر کو اشتہاری قرار دیا تھا۔

- Advertisement -

شہزاد اکبر کیخلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں فراڈ سمیت 8 دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

یاد رہے 190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل رنفرنس میں سابق معاون خصوصی شہزاد اکبر کے وارنٹ جاری کئے گئے تھے ، چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) نے ریفرنس میں نامزد ملزمان کے وارنٹ جاری کیے جن میں شہزاد اکبر سمیت زلفی بخاری، ضیا المصطفیٰ اور فرحت شہزادی شامل ہیں۔

وارنٹ گرفتاری ڈی جی نیب راولپنڈی، آئی جی اسلام آباد اور آئی جی پنجاب کو بھجوائے گئے،جس میں چیئرمین نیب نے تمام ملزمان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں