پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

چوہدری غلام حسین کی گرفتاری پر ایف آئی اے کا بیان سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے اے آر وائی نیوز سے منسلک سینئر صحافی و اینکر پرسن چوہدری غلام حسین کی گرفتاری پر وضاحت دے دی۔

ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ اینکر پرسن چوہدری غلام حسین کو ایف آئی اے لاہور نے گرفتار کیا، وہ کمرشل بینکنگ سرکل لاہور کو مقدمے میں مطلوب تھے۔

ترجمان نے بتایا کہ چوہدری غلام حسین نے 2003 میں جعلی دستاویز پر بینک سے قرض لیا تھا، انہوں نے بینک سے 5 کروڑ 70 لاکھ روپے کا قرض لیا تھا، مقدمے میں چوہدری غلام حسین کے 2 بیٹے بھی اشتہاری ہیں۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ چوہدری غلام حسین کو لاہور میں ایک کافی شاپ سے حراست میں لیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں